پالک کی کاشت کیلئے 15تا 20کلو گرا م بیج فی ایکڑ بذ ریعہ ڈر ل کا شت کریں

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:51

سرگودھا۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 ستمبر۔2016ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ دیسی پالک کاشت کیلئے منظور شد ہ اقسا م ہے جس کے پتے مو ٹے چوڑے نر م اور رسیلے ہو تے ہیں ا س کی پیداوار ی صلاحیت 35ٹن فی ہیکٹر ہے اور یہ قسم بیما ریو ں کے خلا ف قوت مدافعت بھی رکھتی ہے اگیتی کا شت کی ہو ئی فصل 7کٹا ئیاں د سکتی ہے اس کی کا شت کیلئے 15تا 20کلو گرا م بیج فی ایکڑ کے حساب سے بذ ریعہ ڈر ل کا شت کریں بو ائی سے قبل ٹاپسن ا یم یا ا میڈ یا کلو پر ڈ 2ملی گر ا م فی کلو گرا م بیج کو لگا کر کا شت کریں پالک کیلئے زرخیز میراز مین جس میں پانی کا نکا س بہتر ہو مو زوں ہے کا شت سے قبل ز مین کو ہمو ا ر کرنے کے بعد گو بر کی گلی سڑی کھاد 12تا 15ٹن فی ایکڑ کے حساب سے ڈا ل کر 2دفعہ ہل اور سہا گا چلا کر زمین میں ملا دیں اور کھیت کو پانی لگا د یں وتر آ نے پر 2دفعہ ہل اور سہا گا چلا کر د با دیں تا کہ جڑی بو ٹیوں کے بیج ا گ آئیں اور گوبر کی کھاد مز ید گل سڑ جائے پالک کی کا شت کیلئے کھیت کا ہموار ہو نا بہت ضرور ی ہے کیونکہ پٹر یو ں پر پانی چڑھا جا نے کی صورت میں یا بیج تک منا سب پانی نہ پہنچنے کی صور ت میں ا گا ؤ متاثر ہو تا ہے کھیت کو 10/10مر لہ کی کیار یو ں میں تقسیم کر لیں اور 75سینٹی میٹر کہ فاصلہ پر پٹر یا ں بنا لیں ا ن پٹر یو ں کے د ونو ں کنا رو ں پر لکڑی سے 2تا 3سینٹی میٹر گہر ی لکیریں اس طرح کھینچیں کہ با ہر کا کنا ر ہ کھڑا ر ہے تا کہ پانی بیج تک نہ پہنچ سکے ا ن لکیروں میں بیج کا کیر ہ کریں بیج بو نے کے بعد پٹر ی کے در میا ن سے ہا تھ کی مد د سے مٹی لے کر بیج کو اچھے طریقے سے ڈھانپ د یں۔