زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زرعی سائنس دانوں اور کاشتکاروں پر مشتمل دس رکنی وفد دس روزہ دورے پر چین روانہ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 14:56

فیصل آبا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زرعی سائنس دانوں اور کاشتکاروں پر مشتمل دس رکنی وفد دس روزہ دورے پر چین روانہ ہو گیا ۔ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر اشفاق چٹھہ ، ڈاکٹر سجاد احمد اور پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف کے علاوہ پانچ کاشتکار بھی شامل ہیں ۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔

2016ء کے مطابق وفد اپنے دورہ چین کے دوران چین میں زراعت کو بڑھانے اور نئی اقسام کے بارے میں کی جانے والی کوششوں سے آگاہی حاصل کی جائے گی ۔ وفد قیام کے دوران چین کے زرعی سائنس دانوں سے زراعت کی ترقی اور مختلف دودھ دینے والے جانوروں کے ساتھ ساتھ ان کی افزائش نسل کو بڑھانے کے بارے میں آگاہی حاصل کرے گا یاد رہے کہ گزشہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زرعی سائنس دانوں اور مختلف زرعی یونیورسٹیوں کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنبہ کی تھی کہ وہ زراعت کے فروخ اور مختلف زرعی اقسام کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے بھرپور کوشش کریں اگر ایسا نہ کیا گیا تو متعلقہ یونیورسٹی کے ذمے داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 ستمبر۔2016ء کے مطابق فیصل آباد زرعی یونیورسٹی سے چین جانے والا وفد 26 ستمبر کو دورہ چین مکمل کرکے فیصل آباد پہنچے گا جبکہ زرعی یونیورسٹی کا ایک اور وفد 27 ستمبر کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :