مشیر صحت کا خناق کے مشتبہ کیس رپورٹ ہونے پر ضلع قصور کے دیہات کا دورہ
خواجہ سلمان رفیق نے کوٹھا کلاں‘ موضع کل اور موکل کے بنیادی مراکز صحت کا بھی دورہ کیا 8یونین کونسلوں میں 32 ہزار سے زائد بچوں کو پینٹا ویکسین لگائی جا رہی ہے 15بچوں کے نمونہ جات این آئی ایچ بھجوائے گئے‘ 6 کی رپورٹ نیگٹو آئی ‘ باقی کا انتظار ہے
ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ضلع قصور کے نواحی دیہات سے خناق کے مشتبہ کیس رپورٹ ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مختارحسین سید‘ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر محمدمنیر‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر شکیل‘ ای ڈی او ہیلتھ قصور ڈاکٹرمسعودطارق اور اسسٹنٹ کمشنر قصور اور چونیاں کے ہمراہ کوٹھا کلاں ‘ موضع کل‘ موکل اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے بیماری سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے بھی ملاقات کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرچونیاں سے اس بارے میں بازپرس کی اور بیمار بچوں کے بارے تفصیلات حاصل کیں۔ مشیرصحت نے بچوں کے والدین کی شکایات پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید کو ہدایت کی کہ خناق کے شبہ میں بچوں کے علاج کے تمام مراحل کا میڈیکل آڈٹ کرایا جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ای ارن پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح
-
اینگرو کارپوریشن کا احتساب عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
-
’کمفرٹ زونسے نکلو‘، اس سے ظالمانہ نعرہ اور کوئی نہیں!
-
کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انہیں انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
یوم مزدورہمیں جبرواستبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام
-
نگراں دور کے گندم امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری
-
وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
پاکپتن میں نئی نویلی دلہن لاکھوں روپے مالیت کے زیورات سمیٹ کر فرار ہوگئی
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.