پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرونگا ،سیمیولز
اتوار 18 ستمبر 2016 12:53
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) ویسٹ انڈین ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر مارلون سیمیولز نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔
(جاری ہے)
ایک بیان انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن اور بھرپور فارم میں ہیں اور پاکستان کے خلاف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرینگے۔
مارلون سیمیولز نے کہا کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ امید ہے کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ پاکستان کی ٹیم متوازن ٹیم ہے اور وہ سیریز جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرے گی اسلئے کھلاڑیوں کو بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو زیر کر کے ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے، مداح تعاون کریں مایوس نہیں کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.