چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان میں 8 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے میں مدد ملے گی پلاننگ کمیشن
پاکستان کے اندرسیاسی اور معاشی حکمت عملی کا استحکام ناگزیر ہے تمام سیاسی اور جمہوری قوتیں قومی ترجیحات پر ایک ہی صفحے پر ہے حکام
اتوار 18 ستمبر 2016 14:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) پلاننگ کمیشن کے حکام نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری خطہ کا اہم ترین منصوبہ ہے، اس منصوبے کے نتیجے میں پاکستان میں 8 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے میں مدد ملے گی ، ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائدحاصل ہوں گے یہ منصوبہ بالخصوص بلو چستان اور خیبر پختونخوا اور ملک کی معاشی ترقی کا زینہ ہے‘ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں، اس منصوبے کی بدولت بلوچستان اور پورے ملک میں نئی صنعتیں بنیں گی جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ یہاں کے لوگوں میں معاشی استحکام کی بدولت خوشحالی وبہتر معیار زندگی کی سہولیات میسر آئیں گی۔
پاکستان اپنے محل وقوع ،کم پیداواری لاگت اور چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے نئے اقتصادی مواقع پید ا کر سکتا ہے۔(جاری ہے)
حکام نے بتایا کہ پاکستان کے اندرسیاسی اور معاشی حکمت عملی کا استحکام ناگزیر ہے اس لئے تمام سیاسی اور جمہوری قوتیں قومی ترجیحات پر ایک ہی صفحے پر ہے ۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے مکمل ہونے کے بعد ملک کے معاشی وسماجی حالات میں تیزی سے بہتری آئے گی ۔
انہوں نے بتا یا کہ چین کی کمپنیاں10 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے شبانہ روز محنت کررہی ہے، چین کی کمپنیاں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشنز لائنز کے بہتری کے لئے بھی کام کر رہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون پر مبنی اقدامات اور منصوبوں کا جامع پیکج ہے۔ جس میں اطلاعات نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعتیں، زراعت، سیاحت اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اہم منصوبوں میں گوادر پورٹ کی اپ گریڈیشن ،گوادر پورٹ ایکسپریس وے ،گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ،اور کراچی سکھر موڑوے شامل ہیں ۔تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل کی جاسکے۔مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.