صادق آباد‘ تیزرفتاری نے باپ بیٹی سمیت 3افراد کی جان لے لی
اتوار 18 ستمبر 2016 21:14
صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) ریس لگانے والے موٹر سائیکل سوار کی تیز رفتاری کے سبب پیش آنے والے حادثے میں باپ بیٹی اور ریسر جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد کی مصروف شاہراہ پر دو موٹر سائیکل سوار ریس لگا رہے تھے کہ ان میں سے ایک سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ہولناک حادثہ پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل پر باپ اور دس سالہ بیٹی سوار تھے جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ریس لگانے والا تیز رفتار موٹر سائیکل سوار بھی اس حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ریسکیو ادارے نے تینوں افراد کی میتوں کو جناح اسپتال صادق آباد منتقل کر دیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین میتوں کو وصول کرسکیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.