جڑ ی بو ٹیاں غذا ئی خود کفا لت اور ما حو ل کیلئے بڑھتا ہو ا خطر ہ ہے ،زرعی ما ہرین

پیر 19 ستمبر 2016 15:07

سلانوالی۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء)ز ر عی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ اس وقت جن چیزوں سے فصلوں کی منافع بخش خطرا ت لا حق ہے ا ن میں سب سے بڑا خطر ہ جڑ ی بو ٹیوں سے ہے۔ ما ہر ین کے مطا بق کیڑے مکوڑ ے 30فیصد بیماریاں 20فیصد متفر ق اور جڑ ی بو ٹیاں فصلوں کی فی ایکڑ پیداوا ر میں 45فیصد کمی کا با عث بنتی ہیں، جڑ ی بو ٹیوں پر کی گئی ما ہر ین کی تحقیق کے مطا بق جڑی بو ٹیاں گند م کی فی ایکڑ پیداوار 18تا 30فیصد کپا س 13تا 41فیصد دھان 17تا 39فیصد گنا 10تا 35فیصد مکئی 24تا 47فیصد تیل دا ر اجنا س 21تا 45فیصد اور سبز یا ت 39تا 88فیصد کم کر دیتی ہیں، جڑ ی بو ٹیاں جہاں فصلوں کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں و ہا ں ان کا معیا ر بھی خرا ب کر دیتی ہیں، ا س طرح منڈی میں ان کی کم قیمت ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ما ہر ین کے مطا بق جڑ ی بوٹیاں قیمتی زرعی وسائل کیلئے بہت خطر ہ بن کر سا منے آ گئی ہیں و ہ وسا ئل جو فصلوں کی منافع بخش کا شت کیلئے انتہا ئی ضرور ی ہے و ہ جڑ ی بو ٹیوں کے نظر ہو جاتے ہیں، جس سے فصلوں کی بڑ ھوتری اور نشو و نما بر ی طرح متاثر ہو تی ہے۔ و ہ زرعی و سائل جن کو جڑ ی بو ٹیاں بہت ز یا د ہ نقصا ن پہنچا ر ہی ہیںِ ا ن میں پا نی خورا ک روشنی اور جگہ بہت ا ہم ہے بلا شبہ فصلوں کی مناسب بخش کا شت کیلئے پا نی کی بہت ا ہمیت ہے۔ پا نی بڑی تیز ی کے ساتھ ہو ا میں ا ڑا کر ا پنی نشو و نما کیلئے ضا ئع کر دیتی ہے ا س لیے جڑ ی بو ٹیوں کا خا تمہ بہتر ین پیداوا رکیلئے ا شد ضرور ی ہے ۔