بر سیم کو بر وقت کاشت کرنے سے 5کٹا ئیاں حاصل ہو سکتی ہیں،زرعی ماہرین

پیر 19 ستمبر 2016 15:12

سرگودھا۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 ستمبر۔2016ء)زرعی ماہرین کے مطابق بر سیم کو ا گر ستمبر کے آخری ہفتہ سے اکتوبر کے وسط تک کا شت کر لیا جا ئے تو ا س سے 5کٹا ئیاں حاصل ہو سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برسیم کو متاثر کرنے والی بیماریوں میں سب سے اہم جڑ کے ا کھیڑ کی بیمار ی ہے۔

(جاری ہے)

بر سیم کی دیسی اور مقا می اقسا م جو ہر سال اس بیمار ی سے متاثر ہوتی ہیں ان کی کا شت نہ کی جا ئے۔

ایسابیج کاشت کیاجائے جواس بیمار ی کے خلاف قوت مدافعت زیادہ رکھتا ہو۔انہوں نے کہا کہ فصل کی تیار ی کے وقت کھیتوں کی ا چھی طرح صفا ئی کی جا ئے۔قبل ازیں کھیت میں کاشت کی گئی فصل کی باقیات کو جلا د یا جا ئے۔ فصل کی قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے را ئی زو بیم زہراستعمال کیا جا ئے۔بجوائی کے بعد فصل کو مناسب مقدا ر میں پا نی لگا یا جا ئے۔