وزیر اطلاعات کی چینی پریس پبلی کیشن کے نائب وزیر سے ملاقات ٗ دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیا ل
راہداری منصوبے سے بنیادی ڈھانچے سمیت ہر سطح پر بہتری آئیگی ٗتجارت اور معیشت سمیت ثقافتی شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنائینگے ٗپرویز رشید دونوں ملک باہمی مفاد پر مبنی موضوعات پرفلمیں بنائیں ٗچینی وزیر کی تجویز ………… ثقافتی پروگراموں کے روڈ میپ پر عملدرآمد کوجلد یقینی بنائیں گے ٗوزیر اطلاعات
پیر 19 ستمبر 2016 19:46
گھانسو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہاہے کہ راہداری منصوبے سے بنیادی ڈھانچے سمیت ہر سطح پر بہتری آئیگی ٗتجارت اور معیشت سمیت ثقافتی شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے چینی پریس پبلی کیشن کے نائب وزیر سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر نے کہا کہ چین کیلوگ پاکستانی عوام کو بہترین دوست تصور کرتے ہیں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ حالیہ دوریسے دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ راہداری منصوبے سے بنیادی ڈھانچے سمیت ہر سطح پر بہتری آئیگی ۔پرویز رشید نے کہاکہ اقتصادی راہداری سے چین کی یورپ تک رسائی کیلئے فاصلہ کم ہو جائے گا انہوں نے کہاکہ تجارت اور معیشت سمیت ثقافتی شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔(جاری ہے)
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی تعمیرو ترقی میں چین کا کردار قابل تحسین ہے چینی وزیر ٹانگ گینگ نے کہاکہ ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے چینی حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ ڈراموں اور فلم کے شعبوں میں تعاون کیلئے تیار ہے ۔
ٹانگ گینگ نے کہاکہ ابتدائی مرحلے میں نمائش کیلئے دونوں ملکوں کی5،5 فلمیں منتخب کی جائیں گی چینی وزیر نے کہاکہ چینی حکومت اپنے ڈراموں اور فلم کیلئے پاکستان کومضبوط مارکیٹ سمجھتی ہے ۔ چینی وزیر نے تجویز دی کہ دونوں ملک باہمی مفاد پر مبنی موضوعات پرفلمیں بنائیں پرویز رشید نے کہاکہ ثقافتی پروگراموں کے روڈ میپ پر عملدرآمد کوجلد یقینی بنائیں گے ٗفلموں اور ڈراموں کے تبادلہ پروگرام سیدونوں ملکوں کے عوام قریب ہوں گے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثقافت شعبے میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے دونوں ملکوں کا بہتر مستقبل ہے اس موقع پر وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیامتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.