سیف الملوک کھوکھر کی صاحبزادی کی شادی اور بیٹے کی ولیمہ کی تقریب میں35ہزار افراد کی شر کت

پیر 19 ستمبر 2016 22:40

سیف الملوک کھوکھر کی صاحبزادی کی شادی اور بیٹے کی ولیمہ کی تقریب میں35ہزار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کی صاحبزادی کی شادی اور بیٹے کی ولیمہ کی تقریب میں35ہزار افراد کی شر کت کا ریکارڈ قائم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر کے بھتیجے فیصل سیف کھوکھر کی دعوت ولیمہ جبکہ سیف الملوک کھوکھر کی بیٹی عروج فاطمہ کی بارات کی تقریب میں 35 ہزاروں افراد شر یک ہوئے جبکہ لیک سٹی میں فیصل سیف کھوکھر کی دعوت ولیمہ کی تقریب کے موقع پر گھوڑوں کے روایتی رقص سمیت خوبصورت آتش بازی کی گئی جبکہ اس تقر یب میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان، صدر مسلم لیگ ن لاہور پرویز ملک، علی پرویز ملک، خواجہ احمد حسان، ملک ریاض، شیخ روحیل اصغر، خواجہ سلمان، یاسین سوہل، میاں نصیر، میاں مرغوب احمد، ملک شفیع کھوکھر، چودھری سجاد گجر، یعقوب ندیم سیٹھی سمیت سیاسی اور حکومتی شخصیات شر یک ہوئیں فیصل سیف کھوکھر کا کہنا ہے کہ ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ان کے خاندان سے لوگوں کی محبت کو ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :