اوکاڑہ ،کوٹ باری کے مقام پر پولیس مقابلہ کے دوران اغواء برائے تاوان کے دو ملزمان ہلاک ،ایک پولیس کانسٹیبل زخمی

منگل 20 ستمبر 2016 23:03

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء) اوکاڑہ کے قریب کوٹ باری کے مقام پر پولیس مقابلہ کے دوران اغواء برائے تاوان کے دو ملزمان ہلاک جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطا بق دو ماہ قبل میاں کالونی اوکاڑہ کے رہائشی پانچویں جماعت کے طالبعلم رب نواز کو دو ملزمان فیضان اور نبیل اشرف نے اغواء کر لیا تھا بعد ازاں ملزمان نے ورثاء سے80لاکھ تاوان مانگا اس امر کی اطلاع ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کو ملی تو انہوں نے پولیس کی سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹارگٹ دیا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ طالب علم رب نواز کو قتل کرنے کے بعد لاش کو بوری میں ڈال کر نہر لوہر باری دوآب میں پھینک دیا تھا پولیس نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا ملزمان فیضان اور نبیل اشرف انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ملنے والے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس تھے ۔

(جاری ہے)

منگل کی شب پولیس دونوں ملزمان کو نشان دہی کے لئے لے جا رہی تھی کہ کوٹ بار ی کے قریب کار سوار مسلح ملزمان نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔جس سے ایک پولیس کانسٹیبل عزیز الرحمان زخمی ہو گیا۔کار سوار ملزمان پولیس کی حراست سے اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کو پولیس کی حراست سے چھڑوا کر لے گئے۔پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو قصبہ1ون آر کے قریب ملزمان نے تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ۔ اس مقابلہ میں اغواء برائے تاوان اور کم سن بچے کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان فیضان اور نبیل اشرف مارے گئے۔ حملہ آور چار ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :