دنیا کوبتادیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پرو گرام محدود نہیں ہو سکتا- بھارت سے بھی وہی اقدامات کرائے جائیں جس کا ہمیں کہا جاتا ہے۔پاکستان کا موقف‘پناہ گزینوں اور مہاجرین کا مسئلہ دنیا کا سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے تاہم پاکستان مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کا طویل تجربہ رکھتاہے۔سرتاج عزیزکا مہاجرین سے متعلقہ کانفرنس سے خطاب
میاں محمد ندیم بدھ 21 ستمبر 2016 12:15
نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 ستمبر۔2016ء) دنیا کوبتادیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پرو گرام محدود نہیں ہو سکتا ،امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے مطالبے پر نواز شریف نے صاف کہہ دیا کہ بھارت سے بھی وہی اقدامات کرائے جائیں جس کا ہمیں کہا جاتا ہے۔نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت پر دباﺅ آنا چاہیے کہ کس طرح دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم رکھنے ہیں۔
اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان کے مختلف علاقوں میں مداخلت کا وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر میں ذکر موجود ہے۔سیکریٹری خا رجہ نے کہا کہ پاک ترک سکولوں پر ترکی کے خدشات کا حل نکالیں گے۔(جاری ہے)
دوسری جانب مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں اور مہاجرین کا مسئلہ دنیا کا سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے تاہم پاکستان مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کا طویل تجربہ رکھتاہے۔
نیو یارک میں جاری لیڈرز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بتایاکہ پاکستان گزشتہ 4 دہائیوں سےافغان مہاجرین کے مسئلے سے نمٹ رہاہے۔عروج کے وقت پاکستان میں مہاجرین کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ چکی تھی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بھی 30 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں۔پاکستان نے افغان بھائیوں اور بہنوں کی دل کھول کی مدد کی اور افغان مہاجرین پاکستان میں تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات سے بھرپورفائدہ اٹھا رہے ہیں اور یہاں پر ان کو ملازمت اور کاروبار کے مواقع بھی میسر ہیں۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی دوتہائی آبادی کیمپوں سےباہررہ رہی ہے مزید یہ کہ ہم افغان مہاجرین کی محفوظ اورباوقار واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے اقوام متحدہ کی مدد کی ضرورت درکار ہے اور عالمی برادری کی مددسے اس مقصد کے حصول کے لیے پر امید ہیں۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.