آر بی ایس اے کے زیر اہتمام تین روزہ ابتدائی طبی امداد کی تربیت کا انتظام
بدھ 21 ستمبر 2016 17:31
لاہور۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن( آر بی ایس اے ) کے زیر اہتمام صوبائی سیکریٹری محمد طارق قریشی کی زیر نگرانی تین روزہ ابتدائی طبی امداد کی تربیت کا انتظام تربیتی مرکزپر کیا گیا ۔ افتتاحی تقریب کی صدارت سیکریٹری تنظیم نے کی جبکہ مہمان خصوصی صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر مقصود چغتائی ، ممتا ز دانشور محمد یاسین خان ، پروفیسر نذر بھنڈر ، محمد اقبال کمبوہ ، عبداللہ ، شاہد چوہدری ، برہان صابر ، اسکاؤٹس ٹرینرز اور لیڈرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خطاب کیا ۔
مقررین نے کہا کہ عمروں کے ابتدائی ادوار میں نوجوان بنتے یا بگڑتے ہیں ، اگر اچھا ماحول دستیاب ہو تو پڑھ لکھ کر ڈاکٹر ، انجینئر ، وکیل ، صحافی اور دیگر شعبہ جات میں جاتے ہیں اور اگر انہیں بری صحبت ملے تو وہ سگریٹ نوشی ، منشیات ، سٹریٹ کرائم جیسے جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسکائٹنگ کوہ پیمائی ، ہائیکنگ ، سائیکلنگ ، کیمپنگ ، تیراکی ، کشتی رانی ، مہم جوئی اور دیگر صحت مندانہ سر گرمیاں فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے نوجوان بری صحبت سے بچ جاتے ہیں اور مفید شہری بنتے ہیں جواُن کی کردار سازی میں معاونت کرتی ہے۔اس سلسلہ میں اختتامی تقریب کل 23ستمبر کو منعقد ہوگی۔
مزید قومی خبریں
-
بشکیک سے مزید 170مسافر طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.