پاکستانی خواتین کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں آ رہی ہیں آسٹریلین ہائی کمشنر
۔آسٹریلین حکومت پاکستان میں خواتین کی انٹرپرینیور شپ کیلئے مواقع اور ڈویلپمنٹ سکلز کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے فعال ہے خطاب
بدھ 21 ستمبر 2016 23:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ وہ بدھ کو یہاں پاکستانی خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے مواقع کے بارے میں منعقدہ پینل ڈسکشن سے خطاب کر رہی تھیں۔
(جاری ہے)
پینل ڈسکشن میں وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے کوآرڈینیٹر برائے سی پیک و پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر شاہ، ممبر سوشل سیکٹر نعیم الظفر، یواین ڈی پی ویمن اکنامک امپاورمنٹ ایڈوائزر سید محمد نواب، اے ڈی بی کے پرنسپل اکنامسٹ گنتر سوگییارتواور ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر فوزیہ سعید نے بھی اظہار خیال کیا۔
آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ وہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کے زیادہ سے زیادہ کردار کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔آسٹریلین حکومت پاکستان میں خواتین کی انٹرپرینیور شپ کیلئے مواقع اور ڈویلپمنٹ سکلز کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے فعال ہے۔ ڈپٹی کنٹری ریپریزنٹیٹیو یواین وومن سنگیتا تھاپا نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور صنفی امتیاز کے خاتمہ کے لئے بہترین اقتصادی موقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
-
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیاگیا
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.