عمران خان کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقا ت ٗ رائیونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت
پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کر کے مارچ میں شرکت کا بتاؤنگا ٗ چوہدری شجاعت کا جواب
جمعرات 22 ستمبر 2016 17:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور انہیں رائیونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق عمران خان نے جہانگیر ترین ، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے (ق )لیگ کو رائیونڈ مارچ میں شرکت کرنے کیلئے باقاعددعوت دی جس پر چودھری شجاعت نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا مگر یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کر کے مارچ میں شرکت کا بتائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ احتجاج جمہوریت کا حسن اور اپوزیشن کا حق ہے مگر احتجاج میں کسی کے گھر کا گھیراؤ نہ کیا جائے ۔’’پاناما لیکس پر تحقیقات ہونی چاہئیں ‘‘۔جس پر عمران خان نے کہا کہ شریف برادران کے گھر کا گھیراؤ کرنے کا تاثر غلط ہے ۔ رائے ونڈ شریف برادران کی ملکیت نہیں ٗپی ٹی آئی جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے اور پاناما لیکس سمیت کسی کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے چودھری شجاعت کو کہا کہ ق لیگ اگر رائیونڈ مارچ میں شریک ہو تو قومی خدمت ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.