دیہی عوام کو بھی سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنا ٹیلنٹ سامنے لا سکیں ‘ظہیر عباس
پسماندہ علاقوں میں سپورٹس کی سہولتوں کی فراہمی پنجاب حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے ،وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اقدام قابل تحسین ہے دیہی علاقوں میں جدید گراؤنڈ بنا ئینگے،ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب نے گونڈ گاؤں میں کرکٹ گراؤنڈ اور والی بال کورٹ کے تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا
جمعرات 22 ستمبر 2016 18:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر، پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں سپورٹس کی سہولتوں کی فراہمی پنجاب حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا یہ اقدام قابل تحسین ہے، دیہی عوام کو بھی سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو گونڈ گاؤں میں کرکٹ گراؤنڈ اور والی بال کورٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے گفتگو کے دوران کیا۔ ظہیر عباس نے کہا کہ ہر انسان کی صحت کیلئے سپورٹس انتہائی ضروری ہے،پنجاب حکومت نے عوام کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیہی علاقوں میں بھی سپورٹس کی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دیہی عوام کو بھی جدید گراؤنڈ بنا کر دیں گے تاکہ وہ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں سکیں اور قومی دھارے میں شامل ہوکر سپورٹس میں اپنا کردار ادا کرسکیں، ہمارے دیہی علاقوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، گراؤنڈ بننے سے دیہی عوام کو اپنا ٹیلنٹ سامنے لانے کا موقع ملے گا،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا یہ اقدام قابل ستائش اور قابل تحسین ہے،پنجاب بھر میں کرکٹ اکیڈمیز اور گراؤنڈز کی تیاری کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے،انشاء اﷲ بہت جلد پنجاب بھر میں گراؤنڈز کے معائنے کروں گا تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق دیہی عوام کو بھی سپورٹس کی سہولتیں جلد از جلد فراہم ہو سکیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی میں پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.