سی ٹی ڈی فیصل آباد کی کار وائی ،ٹو بہ ٹیک سنگھ سے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد گرفتار ، بھاری مقدار میں بارود برآمد

یوم عاشور کے موقع پر دہشتگرد کاروا ئی کر نا چا ہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

جمعہ 23 ستمبر 2016 23:04

فیصل آباد ـ / ٹو بہ ٹیک سنگھ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر ۔2016ء) سی ٹی ڈی فیصل آباد کی کار وائی ٹوبہ کے محلہ غازی آباد سے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد وں کوگرفتارکیاہے جبکہ ایک فرار ہوگیا ہے ، مشتبہ دہشتگردوں سے جھنڈے پمفلٹ اور بھاری مقدار میں بارود برآمد،وہ یوم عاشور کے موقعہ پر کارروا ئی کر نا چا ہتے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق سی ٹی ڈی فیصل آباد نے گز شتہ روز ٹوبہ کے محلہ غازی آباد میں کاروائی کر تے ہو ئے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد جن میں شمیم،فیصل ،عبدالرزاق،اور حسن شا مل ہیں گرفتار کر لیا جبکہ ایک دہشت گرد فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں با رود اسلحہ اور خود کش جیکٹ بنا نے کا سا مان ، اپنی تنظیم کے جھنڈئے پمفلٹ بر آمد ہو ئے ذرائع نے بتا یا کہ داعش کے دہشت گرد یوم عا شور کے موقع پر پنجاب کے مختلف شہروں کاروا ئیاں کر نا چا ہتے تھے گرفتار دہشت گردوں میں ایک کا تعلق خیبر پختونخواجبکہ باقی تین کا تعلق پنجاب سے ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔