عسکری جنگ کا اعلان کیوں نہ کیا؟ بھارتی میڈیا نے تنقیدی توپوں کا رخ نریندر مودی کی جانب موڑ دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 ستمبر 2016 20:40

عسکری جنگ کا اعلان کیوں نہ کیا؟ بھارتی میڈیا نے تنقیدی توپوں کا رخ نریندر ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر2016ء) بھارتی میڈیا نے تنقیدی توپوں کا رخ نریندر مودی کی جانب موڑ دیا ہے. تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے کیرالہ میں ہونے والے ایک سیاسی جلسے کے دوران پاکستان کو پیش کش کی ہے کہ عسکری جنگ کی بجائے، غربت، بے روزگاری اور صحت کے مسائل حل کرنے کے معاملات میں مقابلہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مودی کی اس پیش کش پر بھارتی میڈیا سیخ پا دکھائی دیتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ انہیں پاکستان کیخلاف عسکری جنگ کے آغاز کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔ مودی اب ویسے بالکل نہیں رہے جیسے وہ گجرات کی وزارت اعلی کے دنوں میں ہوا کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :