پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ عوام میں 6 لاکھ 72 ہزار مرغیاں تقسیم کرے گا
ہفتہ 24 ستمبر 2016 22:50
بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) پولٹری کی گھریلو صنعت کے فروغ اور پروٹین کی ضروریات کی تکمیل کے لئے پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ عوام میں 6 لاکھ 72 ہزار مرغیاں تقسیم کرے گا۔ محکمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ گھروں میں مرغیاں پالنے کے خواہشمند گھرانوں کو فی گھر پانچ مرغیاں اور ایک مرغا دیا جائے گا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور خواہشمند افراد کو 80 تا 90 یوم کی عمر کی مرغیاں فراہم کی جائیں گی جو ایک ماہ کے بعد انڈے دینا شروع کردیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کی قیمت کا تخمینہ 1340 روپے لگایا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت مرغیوں کے حصول کے خواہشمند افراد کو 30 فیصد سبسڈی پر مرغیاں فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے تحت آئندہ دو سال کے لئے 184 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ کی جانب سے گزشتہ سال کے دوران 2 لاکھ 80 مرغیاں فراہم کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے صوبے میں پولٹری کی گھریلو صنعت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پروٹین کی ضروریات کی تکمیل میں بھی مدد حاصل ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.