ملک میں کروڑوں بچے تعلیم کیحق سے محروم ہیں کرپٹ حکمران ناکام منصوبے بنا کر قوم کا اربوں روپے ضائع کررہے ہیں ،رانا عبد السمیع

اتوار 25 ستمبر 2016 18:52

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) تحریک انصا ف لیبر و نگ کے رہنمارانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ ملک میں کروڑوں غریب بچے تعلیم جیسی بنیادی حق سے محروم ہو چکے ہیں مگر کرپٹ حکمران ناکام منصوبے بنا کر قوم کا اربوں روپے ضائع کررہے ہیں ،حکمران صرف اور صرف وہ منصوبے بنا رہے ہیں جن میں انکو بھاری کمیشن ملتی ہے اورنج ٹرین جیسے ناکام منصوبوں بناکر لوگوں کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی حق سے محروم کررہی ہے،غریب کا بچہ تعلیم ھاصل نہیں کرسکتا دانش سکول جیسے ناکام منصوبوں کی بجائے پڑھا لکھا پنجاب جیسے منصوبے شروع کرنے چاہئیے تاکہ ہر بچہ تعلیم حاصل کرسکے حکمران طبقہ غریب کے بچوں سے تعلیم کا حق چھین کر انہیں اپنا غلام رکھنا چاہتاہے ،علم کی روشنی سے ہی ملک ترقی کرسکتاہے ،غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے تعلیم کا ہونا بہت ضروری ہے عوام کو موجودہ حکمرانوں پر سے اعتبار اٹھ چکا ہے ، حکمران ہر شعبے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں قوم جلد حکومت کے خاتمے کی خوشخبری سنے گی

متعلقہ عنوان :