تحریک انصاف کا 30ستمبر کو میلہ ہوگا اور اکتوبر میں خالی ٹھیلہ ہوگا‘ سینیٹرپرویز رشید
عمران خان کراچی ، پشاور سمیت ہر جگہ سے لوگوں کو ہلہ گلہ کرنے کیلئے رائیونڈ جمع کررہے ہیں‘ظالم دنیا میں تنہا ہوتا ہے،تنہائی سے بچنے کیلئے بھارت کو کشمیریوں پر ظلم بند کرنا ہو گا،ہندوستان کی طرف سے کشمیر ی عوام پر ستم ڈھائے جا رہے ہیں، کشمیریوں کے غصے کو کم کرنا نئی دہلی کی ذمہ داری ہے،بلوچستان سے ایک بھی آواز ایسی نہیں جو بھارتی وزیر اعظم کو خوش کر سکے،پاکستان زندہ آباد کہنا ان کا اچھا نہیں لگتا لیکن بلوچستان سے پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہیں گے، بھارت اگر سی پیک منصوبے کی مخالفت کرے گا تو وہ خود ہی دنیا سے تنہا ہوجائے گا‘میڈیا سے گفتگو
اتوار 25 ستمبر 2016 19:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان کراچی ، پشاور سمیت ہر جگہ سے لوگوں کو ہلہ گلہ کرنے کیلئے رائیونڈ جمع کررہے ہیں‘تحریک انصاف کا 30ستمبر کو میلہ ہوگا اور اکتوبر میں خالی ٹھیلہ ہوگا’ظالم دنیا میں تنہا ہوتا ہے،تنہائی سے بچنے کیلئے بھارت کو کشمیریوں پر ظلم بند کرنا ہو گا۔
لحمراہال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ہر کالج ، ہر پلے گرانڈ میں پاکستانی جمع ہوکر وطن کا قومی ترانہ گاتے ہیں،بلوچستانی دوسرے پاکستانیوں کی طرح سب سے بڑھ کر پاکستانی ہیں،بلوچستان میں ایک بھی آواز نہیں جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سنائی دے اور ان کے کانوں میں کوئی خوشی کی بات سنا سکے،اصل میں بلوچستان سے پاکستان زندہ آباد کے نعرے ان کو اچھے نہیں لگتے لیکن وہ بلوچستان سے پاکستان زندہ باد کے نعرے سنتے رہیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.