سمجھوتہ ایکسپریس اورپاک بھارت دوستی بس 149 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ
اسٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ،کچھ مسافر کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے بھارت نہ جاسکے کسانوں نے احتجاج کا بہانہ بنا کر سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت جانے سے روکا پھر اچانک اجازت دیدی
پیر 26 ستمبر 2016 12:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 ستمبر۔2016ء) بھارتی حکومت نے گذشتہ روز معطل ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کر دیا ، ٹرین 138 مسافروں کو لیکر بھارت کیلئے روانہ ہو گئی۔ پاک بھارت دوستی بس سروس بھی گیارہ مسافروں کو لے کر واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی چلی گئی۔ کسانوں نے احتجاج کا بہانہ بنا کر سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت جانے سے روکا پھر اچانک اجازت دیدی۔
صبح آٹھ بجے ٹرین کے ذریعے 138 پاکستانی مسافر بھارت کیلئے روانہ ہوئے۔ اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کو چھوڑنے کے لئے موجود تھی۔ اس دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھے گئے۔ مسافروں نے سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کو خوش آئندہ قرار دیدیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن ہونا چاہیے۔(جاری ہے)
اسٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
کچھ مسافر کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے بھارت نہ جاسکے۔ دوسری طرف پاک بھارت دوستی بس سروس کی بس لبرٹی ٹرمینل سے 11 مسافروں کو لے کر براستہ واہگہ صبح 6 بجے روانہ ہوئی۔ خاتون مسافر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پیار برقرار رہنا چاہیے۔ پاک بھارت بس سروس کو واہگہ بارڈر پر کسٹم اور امیگریشن کے بعد نئی دہلی روانہ کیا گیا۔ بس کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیکنگ بھی کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.