بھا رت سندھ طا س معاہدے کی خلا ف ورزی کر رہاہے ،پاکستان نے عالمی عدالت سے رجوع کر لیا
دونوں پروجیکٹ سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، انڈس واٹر کمشنر
پیر 26 ستمبر 2016 12:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 ستمبر۔2016ء) پاکستان نے رتلے اورکشن گنگا ہائیڈرو پاور منصوبوں پر مذاکرات ناکام ہونے پر بھارت کیخلاف عالمی ثالثی عدالت سے رابطہ کر لیا ہے۔ انڈس واٹر کمیشن ذرائع کے مطابق ان ایشوز پر بھارت کے ساتھ ہونے والی متعدد نشستوں کے باوجود جب بھارت نے پاکستان کے موقف کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھی تو پاکستان نے اس ضمن میں بات چیت کو ختم کرتے ہوئے یہ معاملہ بین الاقوامی فورم میں اٹھانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اب غیرجانبدار ماہرین سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے انڈس واٹر کمشنر کی طرف سے عالمی عدالت کو خط بھی لکھا گیا ہے جس میں مسئلے کا حل نکالنے پر زور دیا گیا ہے۔ پاکستان نے رتلے اور کشن گنگاہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی تعمیر کو سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس پر تحفظات کا اظہار کیاہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے مشرقی دریاوٴں سندھ طاس میں 3 مغربی دریاوٴں (سندھ، جہلم اور چناب) سمیت دریاوٴں کا پانی پاکستان کیلیے مختص کیا گیا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے دریائے جہلم اور چناب کے پانی کی تقسیم سے متعلق سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان پر 850 میگاواٹ کا رتلے اور330 میگاواٹ کے کشن گنگاڈیم کی تعمیر شروع کر دی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.