ایچ آرسپورٹس نے بحریہ ٹاون کو شکست دیکرعبدالستار ایدھی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا
پیر 26 ستمبر 2016 17:06
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء ) پاکستان کمپنی سپورٹس فیڈریشن اورجیت پاکستان ڈاٹ کام کے زیراہتمام منعقدہ پہلے عبدالستار ایدھی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایچ آر سپورٹس فٹ بال کلب نے بحریہ ٹاون ایف سی کو 1کے مقابلے 2 گول سے شکست دے کرفائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔ بحریہ ٹاون فٹ بال گراونڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سلیم احمد خاں کے مطابق ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد پاکستان میں فٹ بال لورز کی جانب سے عبدالستار ایدھی مرحوم کے کاموں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔
فائنل میں ایچ آر سپورٹس اور بحریہ ٹاون کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے ۔ میچ کا پہلا گول بحریہ ٹاون فٹ بال کلب کے کپتان ولید نے میچ کے 25 ویں منٹ میں سکور کرکے بحریہ ٹاون کو برتری دلوائی لیکن 2 منٹ بعد ایچ آرسپورٹس کے کپتان نذیرنے گول کرکے بحریہ کی برتری ختم کردی ۔(جاری ہے)
میچ کے دوسرے ہاف میں ایچ آر سپورٹس کے فاروڈ علیم چاند نے بحریہ کے ڈیفینڈرزاور کیپر کو ڈوج کرتے ہوئے بال گول پوسٹ میں پہنچا دی جس سے ایچ آر سپورٹس کو بحریہ پر برتری حاصل ہوگئی جو میچ کے اختتام تک برقراررہی ۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس گارمنٹس سیبلمیشن مینو فیکچرنگ ایسو سی ایشن کے بانی چیئرمین اور ایچ آر سپورٹس گارمنٹس مینو فیکچرز کے چیف ایگزیکٹو محمد حفیظ نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی انصر اور فاتح ٹیم کے کپتان نذیر کو انفرادی انعامات جبکہ فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.