چارسدہ،چین میں قید چار سو پاکستانیوں کے لواحقین کی وزارت داخلہ کیخلاف بھوک ہڑتال کی دھمکی
پیر 26 ستمبر 2016 21:27
چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) چین میں قید چار سو پاکستانیوں کے لواحقین نے وزارت داخلہ کے سرد مہری کے خلاف بچوں اور خواتین سمیت وزارت داخلہ کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ۔ پچھلے دس سالوں سے ہمارے عزیز چین کے جیلوں میں منشیات سمگلنگ کیسسز میں سڑ رہے ہیں ۔ سزائیں پورے ہو نے اور چینی وزارت داخلہ کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کا گرین سگنل ملنے کے باوجود پاکستانی وزارت داخلہ قیدیوں کی پاکستان منتقلی کے حوالے سے اقدامات نہیں کر رہی ۔
گزشتہ دس سال سے مائیں اپنے جگر گوشوں ، بیویاں اپنے شوہروں اور بچے باپ کے دیدار کیلئے ترس گئے ۔ دس دن کے اندر وزارت داخلہ نے مسئلہ حل نہ کیا تووزارت داخلہ کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرینگے ۔ مرد و خواتین کا بچوں سمیت پریس کانفرنس سے خطاب ۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مسماة شازیہ بیگم زوجہ بختیاراحمد ، حشمت گل ، عارف ، گل احمد ، رضا خان، محب اللہ اور دیگر نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ واجد علی ،عنایت ،بشیر احمد اور بختیار سمیت گرد ونواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے چار سو کے قریب پاکستانی گزشتہ دس سال سے منشیات سمگلنگ کیس میں چین کے جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹتے آرہے ہیں ۔
چینی حکومت نے مختلف مواقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں تحفیف کا اعلان کیا جس کی وجہ سے ان کے عزیزوں کی سزائیں پوری ہو چکی ہیں ۔ چینی وزارت داخلہ نے پاکستانی وزارت داخلہ کو قیدیوں کی رہائی کے لئے گرین سگنل بھی دیا ہے مگر پاکستانی وزارت د اخلہ کی سرد مہری اور عدم دلچسپی کی وجہ سے ان کے عزیزوں کو رہائی نہیں مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس سال سے قیدیوں کے والدین ، بچے اور بیویاں اذیت سے گزر رہے ہیں ۔ بچوں کی تعلیم و تربیت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو دیگر سماجی مشکلات کا سامنا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.