بنگلہ دیشی کرکٹر صابر رحمن پر جرمانہ عائد
منگل 27 ستمبر 2016 13:46
میرپور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بلے باز صابررحمٰن کو افغانستان کے خلاف میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر وضاحت طلب کرنے پر میچ فیس کا 30 فی صد جرمانے کے ساتھ ساتھ تنزلی کے 2 پوائنٹس بھی دیے گئے۔بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف میرپور میں گزشتہ روز کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں بمشکل 7 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
افغانستان کی بیٹنگ کے دوران پانی کے وقفے کے بعد صابر رحمٰن نے امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو پر کئے فیصلے پر استفسار کیا اور اس پر قابل اعتراض جملے ادا کئے۔(جاری ہے)
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صابررحمٰن کو قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔واضح رہے اگر صابررحمٰن اگلے 24 مہینوں میں مزید چاریا اس سے زیادہ تنزلی کے پوائنٹس ملے تو یہ معطلی کے دو پوائنٹس میں تبدیل ہوں گے جس کے مطابق ایک ٹیسٹ میچ یا دو ایک روزہ یا دو ٹی ٹوئنٹی میچوں سے معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے باقاعدہ دورے پر موجود ہے جہاں مزید دو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، سیریز کا دوسرا میچ 28 ستمبر کو ڈھاکا اور تیسرا اور آخری میچ یکم اکتوبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.