مکئی ذخیر ہ کر نے سے پہلے گودا م صاف کر لیں، زرعی ما ہر ین

منگل 27 ستمبر 2016 15:13

سلانوالی۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) زر عی ما ہر ین نے مکئی کے کا شت کا روں کو سفارش کی ہے کہ وہ فصل کو برداشت کر نے کے بعد ذخیر ہ کر نے سے قبل گودا م کو کیڑ مکوڑوں سے ا چھی طرح پاک صاف کرلیں تا کہ ذخیر ہ شد ہ جنس کو نقصا ن سے محفوظ ر کھا جا سکے۔ سونڈ والی سسر ی کا پر وا نہ اور سنڈ ی دونوں ہی مکئی کو نقصا ن پہنچاتے ہیں یہ دا نو ں کو ا ندر سے کھا کر کھو کھلا کر د یتے ہیں آٹے کی سسری اور کھپرا مکئی کے دا نو ں کو کھا کر نقصا ن کر تے ہیں دانوں کا پروا نہ گوداموں میں مکئی کو سب سے ز یا د ہ نقصا ن پہنچا نے وا لا کیڑا ہے ا سکی سنڈیاں مکئی کے دانوں کو کھا کر نقصا ن کرتی ہیں یہ سنڈیاں دانوں میں سوراخ کر کے اندر داخل ہو جاتی ہیں ، گودام کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے انہیں صاف ستھرا رکھیں فرش دیواروں اور چھتوں میں مو جود دڑاڑیں اورسوراخ ا چھی طرح بند کر دیں گودام روشن ہواداراورنمی سے پاک ہوگوداموں میں سٹور کرنے سے قبل مکئی کو اچھی طرح خشک کریں۔

(جاری ہے)

گوداموں میں پہلے سے مو جو د ہ خا لی بو ر یوں میں پناہ لیے ہو ئے کیڑوں کے تدار ک کیلئے حسب ضرورت گرم کریں ایسے گودام جو بند کیے جا سکیں ا ن میں ایکٹا کسن کی دھونی بحساب 25تا30گو لیاں فی ہزا ر مکعب فٹ حجم کریں اس عمل کے دورا ن پرانی بوریاں بھی اس میں رکھ د یں تا کہ ا س میں مو جو د ہ کھپر ے سسر ی کے اندے اوربچے وغیر ہ مر جا ئیں محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقا می فیلڈ عملہ کے مشور ہ سے سفارش کر د ہ ز ہر گودا م میں سپر ے کریں ۔