کپاس پر سفید مکھی کے حالیہ حملے سے بچاؤ کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کرناہوگا،محکمہ زراعت

منگل 27 ستمبر 2016 15:14

لاہور۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء)کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے حالیہ شدید حملے سے بچاؤ کے لئے جنگی بنیادوں پرکام کرناہوگا، اگربروقت بچاؤ کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے پنجاب بھرکے توسیعی اور ضلعی افسران کو کاشتکاروں سے فوری براہ راست رابطے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے صوبہ کے کاٹن بیلٹ کے علاقوں میں مکھی کے حملے سے بچاؤ کے حوالے سے بھر پور آگاہی فراہم کی جائے - انہوں نے کہا کہ وہ سپرے کے عمل کی ذاتی طور پرنگرانی کریں گے اور متعلقہ علاقوں کے اچانک دورے کریں گے تاکہ سفید مکھی کے حملے سے بچاؤ کے تمام اقدامات کو 100فیصد یقینی بنایا جا سکے - انہوں نے کہا کہ سپرے کے عمل کو یقینی بنانے کے بعد متعلقہ افسران محکمہ کو تفصیلی رپورٹ فراہم کریں- اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اورکوتاہی کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی -