لا ئیو سٹاک پربھر پو رتو جہ د ے کرملک میں دودھ کا سفید انقلا ب بر پا کیا جا سکتا ہے،ما ہر ین لائیو سٹا ک

منگل 27 ستمبر 2016 15:14

سرگودھا۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء)ما ہر ین لائیو سٹا ک اینڈڈ یری ڈویلپمنٹ ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ پاکستان لا ئیوسٹا ک کی دولت سے ما لاما ل ہے۔ اس کا زراعت کے شعبے میں55.1فیصد حصہ ہے جو کہ جی ڈ ی پی کا 11.5فیصد بنتا ہے ۔تمام مسائل کے با و جو د لا ئیو سٹا ک کی بڑھوتر ی 4.1فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

پا کستان میں دودھ کی پیداوار ی صلا حیت 46.44ملین ٹن ہے ،اس میں سے 16.13ملین ٹن دودھ گا ئیوں اور 28.69ملین ٹن دودھ بھینسوں سے حاصل ہوتا ہے ،جبکہ عا م لو گو ں کے استعما ل کیلئے 37.47ملین ٹن دودھ دستیاب ہوتا ہے۔

ا سکی بڑ ی وجہ 15فیصد دودھ ایک جگہ سے دوسر ی جگہ منتقل کر نے کی و جہ سے خراب ہو جاتا ہے، 5فیصد دودھ بچھڑے پیتے ہیں ،دودھ کا 71فیصد حصہ دیہاتی اور 29فیصد شہروں سے دستیا ب ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں لا ئیو سٹاک پربھر پو رتو جہ د ے کرملک میں دودھ کا سفید انقلا ب بر پا کیا جا سکتا ہے۔