پیا ز کی بہتر کا شت کیلئے جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی ضرور ی ہے ،ز رعی ما ہر ین

منگل 27 ستمبر 2016 15:14

سرگودھا۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء)ز رعی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ پیا ز کا شما ر قد یم ترین سبز یو ں میں ہوتا ہے پیا ز خو ن کی شریانوں میں جمع ہونے وا لی چربی کو تحلیل کر تا ہے اور د ل کے مہلک امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ ما ہرین کے مطا بق متعدل اور خشک مو سم پیا ز کی ز یا د ہ پیداوار کیلئے موزوں ہے پیا ز کی نر سر ی پر کو ر ے کا بہت کم اثر ہوتا ہے ،لہذا پودوں کی کھیت میں منتقلی دسمبر جنور ی میں کر دی جا ئے۔

(جاری ہے)

ایک ایکڑ رقبے پر پیا ز کی کا شت کیلئے پنیر ی تیا ر کرنے کیلئے تین کلو گرا م بیج اور چار سے پانچ مرلے ز مین درکار ہوتی ہے پنیر ی کے قر یب ا گر کیڑوں کے گھر ہو تو ا ن کا فور ی سد با ب کیا جا ئے۔ کھیت میں نرسر ی تبدیل کر نے سے کچھ د ن پہلے پا نی رو ک د یا جا ئے تا کہ نرسر ی سخت جا ن ہو جا ئے۔ پیا ز سے نفع کما نے کیلئے نو مبر کے دوسرے ہفتے میں چار کلو گرا م بیج سے 10مرلہ جگہ پر نر سر ی کا شت کریں ۔پیا ز کی ا چھی فصل کا شت کر نے کیلئے جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی بہت ضرور ی ہے۔ پودوں کی منتقلی کے بعد 45دن کے اندر 2تا 3با ر گوڈ ی اور نلا ئی کر نے سے جڑ ی بو ٹیوں کا تدارک کیا جاسکتا ہے ۔