زرعی ماہرین کی کاشتکاروں کو برسیم کی کاشت 15 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 28 ستمبر 2016 14:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو برسیم کی کاشت 15 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح بیج 8 کلو گرام فی ایکڑ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ ایک بور ی ڈ ی ا ے پی جمع ڈیڑھ بو ر ی سنگل سپرفاسفیٹ فی ایکڑبوقت کا شت ڈالیں ا گر بوائی بذریعہ چھٹہ کھڑے پانی میں کی گئی ہے تو پہلا پانی بوائی کے7دن بعد دینا چاہیے تا کہ اگا ؤ اچھا ہو جا ئے بعد میں پانی حسب ضرورت لگائیں ،لو سرن کی فصل کو پہلا پانی بوائی کے 3ہفتہ بعد اور پھر پانی حسب ضرورت دیں، چھٹہ کے ذریعے بوائی کی صورت میں ا گر ا گا ؤ کم ہو تو پہلا پانی جلد ی دے دینا چاہیے بر سیم کے بیج کو بوائی سے پہلے جراثیمی ٹیکہ لگائیں یا پچھلے سا ل وا لے برسیم کے کھیت سے 80کلوگرا م مفید جراثیم وا لی مٹی لا کر ایک ایکڑ کے کھیت میں مکس کریں ۔