چھوٹے کاشتکاروں کو فصلات ربیع کیلئے قرضو ں کی فراہمی کا آغاز

بدھ 28 ستمبر 2016 14:52

فیصل آباد۔28ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء)پنجاب پراونشل کوآپریٹوبنک نے چھوٹے کاشتکاروں کو فصلات ربیع کیلئے قرضو ں کی فراہمی کا آغاز کر دیاہے اور کہا ہے کہ امداد باہمی کی تنظیموں اور ان کے ممبرا ن چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر صوبہ بھر کے تما م شہروں میں موجود پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینکوں کی برانچز سے زرعی قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں لہٰذا جو کاشتکار فصلات ربیع کیلئے قرضے حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ فوری طور پربنک کی قریبی شاخ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ بنک ہر سال فصلات ربیع اور خریف کیلئے اربوں روپے کے قرضے جاری کر رہا ہے تاکہ صوبہ میں سر سبز زرعی انقلاب لاکر غذائی خود کفالت کاخواب شرمندہ تعبیر کیاجاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ صوبہ بھر میں بنک کی تمام برانچز کے منیجرز اور دیگر سٹاف کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھوٹے کاشتکار وں کو بروقت قرضوں کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کریں ۔