پاکستانی سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم
جمعہ 30 ستمبر 2016 14:22
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنی تمام توانائیاں عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں،غربت،بے روزگاری کا خاتمہ،عوامی ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرنا ہمارا عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مقاصد کے حصول کیلئے ہم سرگرم ہیں اور انہی مقاصد کے حصول کیلئے ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں،مادر وطن کے تحفظ کیلئے پوری قوم بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے،بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری اندھا دھند بربریت اور جارحیت نہ قابل قبول ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی جارحیت علاقائی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ امن کیلئے ہمارے عزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ایل او سی پر کسی بھی جارحیت یا خلاف ورزی کے جواب میں تمام ضروری اقدام کریں گے،پاکستان عوام اور قیادت بھارتی جارحانہ عزائم کے مقابلے کیلئے متحد ہے۔وفاقی کابینہ نے بھارت کے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی قابض افواج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی،بھارتی فائرنگ دوطرفہ معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے والے بہادر جوانوں کی تعریف کی گئی اور شہید ہونے والے دو فوجی اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی،کابینہ کا شہید اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی،کابینہ کی مقبوضہ کشمیر میں مسلسل قتل و غارت اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔ بھارتی بربریت سے شہید ہونیوالوں میں خواتین،بچے اور بوڑھے سبھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.