کیرون پولارڈ کے حیران کن کیچ نے بابر اعظم کی اننگز کا اختتام کیا
ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:07
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اکتوبر۔2016ء ) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے حیران کن کیچ تھام کر بابر اعظم کو رخصتی کا پروانہ جاری کیا۔
(جاری ہے)
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نوجوان بلے باز سنچری مکمل کرنے کے بعد شاٹس کھیل رہے تھے اور اس دوران انہوں نے کارلوس براتھ ویٹ کی گیند پر لانگ آن باؤنڈری کی طرف اونچاشاٹ کھیلا جو یقینی چھکا لگ رہا تھا لیکن وہاں فیلڈنگ کر رہے پولارڈ نے دائیں جانب ہوا میں اچھل کر گیند کو اچک لیا۔
اسی دوران انھیں احساس ہوا کہ وہ باؤنڈری سے باہر جا رہے ہیں اس لیے انہوں نے گیند میدان میں اندر کی طرف پھینکی اور خود رسہ عبور کرنے کے بعد دوبارہ اسے تھامنے واپس آگئے ۔یہ پورا مشن انہوں نے صرف 5سیکنڈز میں مکمل کیا ، چابکدستی اور حاضر دماغی سے لیے گئے اس حیران کن کیچ کا جشن پولارڈ نے رقص کرکے منایا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.