ایتھیوپیا میں پولیس کی فائرنگ اور بھگدڑ مچنے سے50سے زائد افراد ہلاک، متعدد زخمی
واقعے میں تقریبا 300 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ، لوگوں پر فوجیوں اور گن شپ ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث لوگ پہاڑی سے گر کر جھیل میں گرے،مقامی افراد کا دعویٰ
اتوار 2 اکتوبر 2016 21:12
ادیس ابابا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2اکتوبر۔2016ء) ایتھیوپیا میں پولیس کی فائرنگ اور اس کے باعث بھگدڑ مچنے سے50سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھیوپیا کے علاقے اورومیو میں لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ اور اس کے باعث بھگدڑ مچنے سے50سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہزاروں افراد مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت ادیس ابابا سے 40 کلومیٹر دور علاقے بشوفتو میں جمع ہوئے۔
چند اطلاعات کے مطابق پولیس نے فائرنگ اس وقت کی جب حکومت مخالف مظاہرین نے پتھرا اور بوتلیں پھینکنی شروع کیں۔ تاہم چند رپورٹس کے مطابق مظاہرین پر امن تھے۔حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی جانیں گئی ہیں۔ اس واقعے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔(جاری ہے)
'اورومو میں ایک کارکن جاور محمد کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں تقریبا 300 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد زخمی۔
انھوں نے کہا لوگوں پر فوجیوں اور گن شپ ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث لوگ پہاڑی سے گر کر جھیل میں گرے۔تاہم ہلاکتوں کی تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایتھیوپیا میں خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اورومیو اور امہارا کے علاقوں میں لوگوں نے سیاسی اور معاشی استحصال کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.