کا شتکاروں کو رواں ماہ کپاس کی فصل کی خصوصی نگہداشت کی ہدایت

پیر 3 اکتوبر 2016 11:47

سرگودھا۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ کپاس پاکستان کی ایک بہت ہی اہم اور نقد آور فصل ہے ۔ پاکستانی معیشت میں اس کا مقام ریڑھ کی ہڈی کا سا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اسکی پیدوار بڑھانے کے لیے تما م ممکنہ و سائل بروئے کار لاکر فی ایکڑ پیدوار میں اضافہ کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کپاس کی زیادہ پیدوار اور اعلی درجہ کی روئی و بیج حاصل کرنے کیلئے اکتوبر کا مہینہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، اس ماہ میں کپاس کا پودا اپنی بھرپور جسامت اور نگ و روپ لئے پھل اور ٹینڈے اٹھا رہا ہوتا ہے ۔

اس مہینے میں بننے والے ٹینڈے نہ صرف صحت مند ،وزنی اور چمکدار ہوتے ہیں بلکہ اعلی درجہ کی رو ئی اور بیج بھی فراہم کرتے ہیں ۔جبکہ اس ماہ میں کپاس کی چنائی بھی عروج پر ہوتی ہے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ رواں ماہ کپاس کی فصل کا خاص خیال رکھیں اور اسے ضرررساں کیڑوں اور بیماریوں سے بچانے کے لئے خصوصی توجہ دیں ۔