شلجم کی کاشت کے لئے 2 تا اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کیا جائے، زرعی ماہرین

پیر 3 اکتوبر 2016 11:47

سرگودھا۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء)زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ شلجم کی اگیتی فصل کے لئے اگر فصل بذریعہ چوکا یا کیرا کرنا مقصود ہو توبیج کی شرح 1 سے1.5کلو گرام فی ایکڑ رکھیں اور اگر فصل بذریعہ چھٹہ کاشت کرنا مقصود ہو تو2سے 3 کلو گرام فی ایکڑ بیج ڈالا جائے جبکہ موسمی فصل کیلئے دونوں طریقہ بوائی میں 2سے اڑھائی کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق بوائی کے لئے اچھی کوالٹی کا صحت مند،تصدیق شدہ اور زیادہ روئیدگی والا بیج جو جڑی بوٹیوں سے پاک ہو استعمال کرنا چاہئے۔بیج کو ہمیشہ پھیپھوند کش زہر لگا کر استعمال کیا جائے ۔اگیتا پرپل ٹاپ، پرپل ٹاپ اورگولڈن شلجم کی اگیتی اقسام ہیں، گرمی برداشت کرتی ہیں اور جلد برداشت کے قابل ہوجاتی ہے۔یہ اقسام کھانے میں مزیدار اورزیادہ پیداوار کی حامل ہیں۔