نمی والے موسم میں کپا س پر چست تیلے کا حملہ بڑھنے کا خطر ہ ہوتا ہیں، زرعی ماہرین

پیر 3 اکتوبر 2016 14:36

سلانوالی۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ نمی والے موسم میں کپا س پر چست تیلے کا حملہ بڑھنے کا خطر ہ ہوتا ہے اس لیے کا شت کارو ں کو چاہیے کہ و ہ ہفتہ میں 2با ر پیسٹ سکاؤ ٹنگ کریں اگر پیسٹ سکاؤ ٹنگ کے بعد چست تیلہ ایک بالغ یا بچہ فی پتہ ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے مشور ہ سے شفار ش کر د ہ زہر کا سپرے کریں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق سفید مکھی کپا س کا رس چوسنے والا انتہائی خطرناک کیڑ ہ جو پتہ مروڑ وائرس کو پھیلا نے کا ذریعہ بنتا ہے تو کا شت کار زرعی ماہرین کے مشور ہ سے ایسے زہر کے سپرے کا انتخاب کریں جو ان دونوں کے خلاف موثر ہو، کا شت کا ر ایک ہی زہر کا سپرے بار بار نہ کریں کیونکہ اس سے کیڑوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو جاتا ہے کپاس کے کا شت کا سفید مکھی یا چست تیلہ کے تدار ک کیلئے ماہرین سے مشورے کرتے رہیں اور بار شوں کے دوران خاص کر کپاس کے کھیتوں کی پیسٹ سکاؤٹنگ ہفتہ میں 2بار جاری رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :