پٹڑیوں پر کاشت کی گئی کپاس کو آخری پانی 7سے10 اکتوبر تک لگانے کی ہدایت

پیر 3 اکتوبر 2016 18:00

فیصل آباد۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء ) کپاس کے کاشتکاروں کو 7سے10 اکتوبر تک پٹڑیوں پر کاشت کی گئی کپاس کو آخری پانی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ آخری پانی لگانے میں تاخیر کے باعث فصل کو نقصان پہنچنے کاسخت اندیشہ ہوتاہے اس لئے کاشتکار کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور جونہی سفید پھول پودے کی چوٹی تک پہنچیں فوری طور پر آخری پانی لگا دیا جائے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ کاشتکار موسم اور فصل کی حالت دیکھ کر بھی آبپاشی کافیصلہ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چونکہ موسم میں نمی کے باعث لشکری سنڈی اور سست تیلے کے حملہ کا امکان بڑھتا جارہاہے لہٰذا کاشتکار ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کاعمل بھی یقینی بنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد تک بڑھنے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :