کینولا سرسوں کی کاشت 31اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 3 اکتوبر 2016 18:00

فیصل آباد۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء ) ماہرین زراعت نے پنجاب کے شمالی علاقوں میں 31اکتوبر اور جنوبی علاقوں میں 15نومبر تک کینولا سرسوں کی کاشت مکمل کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شمالی علاقوں میں رواں ماہ کے دوران کینولا سرسوں کی کاشت شروع کر کے 31اکتوبرتک جبکہ جنوبی علاقوں میں 15اکتوبر سے شروع کر کے 15نومبر تک مکمل کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ کینولا سرسوں کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے منظور شدہ اقسام رین بو ، بائیولا 401، بائیولا43، اباسین ، بلبل ، کینولا رایا، پاکولاکاشت کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :