پاکپتن،نوجوان ریل گاڑی سے گر کرجاں بحق

پیر 3 اکتوبر 2016 18:00

پاکپتن۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء ) نوجوان ریل گاڑی سے گر کرجاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کیمطابق پاکپتن کے گاؤں چکبیدی کا رہائشی طارق اپنے بھائی کے ساتھ فرید ایکسپریس میں کراچی جا رہا تھا کہ لیاقت پور کے ریلوے اسٹیشن پر پانی لینے کے لیے گاڑی سے اترا اتنے میں ریل چل پڑی جس پر اس نے چلتی ریل میں سوار ہو نے کی غرض سے قدم بڑھایا اور گر کر جاں بحق ہو گیا۔نعش ورثاء تک منتقل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :