بیٹی کے قتل کا مرکزی ملزم جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ٗ والد قندیل بلوچ
قندیل کے قتل سے دو روز قبل میرااپنی بیٹی کے ہمراہ کراچی جانے کا منصوبہ تھا،عظیم کی گفتگو
پیر 3 اکتوبر 2016 21:11
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) مقتولہ قندیل بلوچ کے والد نے کہاہے کہ ان کی بیٹی کے قتل کا مرکزی ملزم انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ کے والد عظیم نے کہا کہ قندیل کے قتل سے دو روز قبل ان کا اپنی بیٹی کے ہمراہ کراچی جانے کا منصوبہ تھا، تاہم قاتلوں نے ہماری پوری زندگی تباہ کردی۔
انہوں نے کہا کہ قندیل کے قاتل تقریباً 2 لاکھ روپے کے زیورات اور 40 ہزار روپے نقدی بھی چرا کر لے گئے، جس کے بعد ان کے پاس اپنی بیٹی کی میت آبائی گاؤں لانے والی ایمبولینس کو دینے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو قندیل کے قتل میں ملوث ایک ملزم ظفر سے جان کا خطرہ ہے، جو اب تک آزادی سے گھوم پھر رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ قندیل کو قتل کرنے کے لیے ظفر نے وسیم کو اکسایا تھا اور وسیم کے ہمراہ حق نواز کو اس کام کے لیے بھیجا تھا۔
قندیل بلوچ کے والد عظیم نے کہا کہ انہیں قندیل کے قتل سے متعلق کیس کے حوالے سے کوئی آگاہی فراہم نہیں کی گئی اور اس حوالے سے جاننے کے لیے اخبارات ہی ان کا واحد ذریعہ تھا۔انہوں نے کہاکہ قندیل کے قتل کے بعد وہ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.