پشتونخواملی عوامی پارٹی شروع دن سے کہہ رہی ہے اقتصادی راہداری منصوبے کومغربی روٹ شامل نہیں ہے، سینیٹر عثمان کاکڑ

پیر 3 اکتوبر 2016 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاہے کہ چینی سفیر کی اقتصادی راہداری منصوبہ میں مغربی روٹ کو شامل نہ کرنے کے بیان کو اپنا موقف کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی شروع دن سے یہ کہہ رہی ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کومغربی روٹ شامل نہیں ہے یہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ نہیں بلکہ چائنا پنجاب اقتصادی راہداری منصوبہ ہے اب وقت آگیا ہے کہ پشتونخواوطن کی تمام سیاسی مذہبی اور قوم پرست جماعتیں چینی سفیر کے حالیہ بیان کے بعد مل بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”آن لائن“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ میں مغربی روٹ سرے سے شامل نہیں ہے اور وفاقی حکومت نے مشرقی روٹ پر کام شروع کردیا سی پیک کمیٹی ‘پارلیمنٹ نے اس معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اب چینی سفیر کے حالیہ بیان کا پشتونخواملی عوامی پارٹی خیرمقدم کرتی ہے اور یہ تصدیق ہوگئی کہ جو موقف ہمارا تھا چینی سفیر نے اس موقف کی تائید کردی انہوں نے کہا کہ البتہ یہ پاک چائنا اقتصادی منصوبہ نہیں بلکہ پنجاب چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ ہے اور جس طرح وفاق پشتونوں اوربلوچوں کیساتھ بدنیتی کرتی تھی اب چائنا نے بھی وہی بدنیتی ظاہر کردی پنجاب نے ہمیشہ ملکی مفادات کانہیں بلکہ اپنے مفادات کاخیال رکھا اور شروع دن سے پشتون ‘ بلوچ کے حقوق کی پامالی کی وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ پشتونخواوطن کی تمام سیاسی مذہبی اور قوم پرست جماعتیں چینی سفیر کے حالیہ بیان کے بعد مل بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں ۔

متعلقہ عنوان :