بغداد میں متعدد بم دھماکوں سے 15 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ الآمین میں ایک خود کش بمبار نے خود کو اڑادیا- دوسرا خودکش دھماکا ماشتال بازار جبکہ تیسرا دھماکہ صابی البورکے علاقے میں ہوا
میاں محمد ندیم پیر 3 اکتوبر 2016 23:27
بغداد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03اکتوبر۔2016ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد کے جنوب مغربی علاقے الآمین میں ایک خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری جیکٹ ایک پرہجوم بازار میں اڑا دی جس کے نتیجے میں 7 دکاندار ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دوسرا خودکش دھماکا دارالحکومت کے مشرقی علاقے ماشتال میں قائم ایک بازار میں ہوا جس میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ بغداد کے شمالی علاقے صابی البور میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔خیال رہے کہ فوری طور پر کسی تنظیم یا گروپ نے مذکورہ بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماضی میں یہاں اس قسم کے دھماکوں کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.