اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی سے زیادہ متاثرہ یونین کونسلز کے لئے ٹیموں کی تعداد8سے بڑھا کر50کر دی گئی ، لیڈی ہیلتھ ورکرز گھروں کے اندر ڈینگی کے افزائش کی جگہوں کو تلف کرے گی ، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے گھروں میں سپرے بھی کیا جائیگا
اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی کی اے پی پی سے گفتگو
منگل 4 اکتوبر 2016 14:35
(جاری ہے)
اجلاس میں جڑواں شہروں کے انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈینگی کے زیادہ کیسسزوالے دیہی علاقوں کیلئے ٹیموں کو تیار کیا جائے اور ان کی تعداد کو بھی بڑھائیں اوران ٹیموں کو تربیت بھی دے تاکہ اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کا خاتمہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سی ڈی اے،محکمہ صحت اسلام آباد اور راولپنڈی نے مشترکہ طور پر پاک چائینہ سنٹر میں وزیر اعظم ہاوس کی ہدایت پر ڈینگی سے بچاؤ کے ضمن میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر وسیم اکرم، سی ڈی اے ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسن عروج، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد طاہر، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور انچارج ڈینگی سرویلنس سیل ڈاکٹر نجیب درانی اور کنٹری ڈائریکٹر پلان عمران شامی سمیت لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر وسیم اکرم نے 400سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز سینیٹری،ملیریا انسپکٹرز اور سپر وائزر کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے تربیتی بریفنگ دی، ٹیموں کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہی دی گئی تاکہ وہ اس حوالے سے موثر اور مزید فعال طریقے سے کام کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں پہلے 8ٹیمیں کام کر رہی تھی تاہم ڈینگی سے بچاؤ تربیتی ورکشاپ کے دوران 400 سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز ، ملیریا اور سینیٹری انسپکٹرز اورسپروائزر پر مشتمل 50 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں جہاں ڈینگی زیادہ ہے وہاں پر لیڈی ہیلتھ ورکرز گھروں کے اندر کے افزائش کی جگہوں کو تلف کرے گی جبکہ سینیٹری،ملیریا انسپیکٹرز اور سپر وائزر گھروں کے باہر فیومیگیشن کریں گے اور جن گھروں میں ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوتے ہیں ان گھروں میں سپرے بھی کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اسلام آباد کے زیر اہتمام دیہی علاقوں میں ترلائی،سوہان،روات،بارکہو،ترنول اورکورال میں ڈینگی کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے ۔ جو8اکتوبر تک جاری رہے گا ، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں سامنے آنے والے ڈینگی کے کیسسز کی تعداد 287تک پہنچ گئی جبکہ شہری علاقوں میں اب تک 35کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح وفاقی دارالحکومت میں اب تک سامنے آنے والے ڈینگی کیسسز کی مجموعی تعداد322تک پہنچ چکی ہے۔ ڈاکٹر نجیب درانی نے بتایا کہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں 7اگست سے لیکر 3اکتوبر تک 322مریضوں میں ڈینگی کے وائرس کی نشاندھی ہوئی جس میں سے287مریضوں کا تعلق دیہی اور35مریضوں کا تعلق اسلام آباد کے شہری علاقوں سے ہیں ۔ دیہی علاقوں میں جہاں پر ڈینگی کے کیسسز سامنے آئے ہیں ان میں سوہان میں56،ترلائی86،روات112،ترنول19،کری2،کرپہ 2، شاہ لدتہ 2،کورال4،سہالہ3اور تمیر میں ایک مریض شامل ہیں۔جن مریضوں میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا ان کی محکمہ صحت اسلام آباد کے تحت مختلف ہسپتالوں میں بروقت تشخیص اور علاج کیا گیا اور تمام مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ تاہم اسلام آباد میں رواں ڈینگی سیزں کے دوران اموات نہیں ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.