پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنیاں Whisper O اور Micorpower Labs اوسلو اسٹارٹ اپ چیلنج کیلئے منتخب
منگل 4 اکتوبر 2016 20:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء)دو پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنیوں Whisper O اور Micorpower Labs, نے اپنے منفرد خیالات کے باعث بین الاقوامی اعترافی ایوارڈ حاصل کئے ہیں جس کے بعد یہ دونوں کمپنیاں ناروے گلوبل پروگرام کے تحت ”اوسلو اسٹارٹ اپ چیلنج“ میں شریک ہوں گی۔یہ دونوں کمپنیاں سام سنگ اور پاکستان سافٹ ویئر ہاوٴس ایسوسی ایشن(پاشا)کے اشتراک سے قائم ٹیکنالوجی انکوبیٹر ”دی نسٹ“ کے نتیجے میں سامنے آئی تھیں،سام سنگ پاکستان نے اس انکوبیٹر کے اسپانسر کی حیثیت سے ان دونوں کامیاب اسٹارٹ اپ وینچرز کیلئے سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا۔
ٹیم Whisper O اور Micorpower Labsکے ناروے کے دورے کے مکمل اخراجات منتظمین کی جانب سے اٹھائے جائینگے جہاں یہ دونوں کمپنیاں ایک ماہ تک مفت انکیوبیشن پروگرام میں شریک ہوسکیں گی اور نارویجن حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری اور معاونت کے نادر مواقع سے استفادہ کرسکیں گی۔(جاری ہے)
Micropower Labs کا انتخاب Amazon Launchpad, میں بھی کیا گیا ہے جہاں ان کی پراڈکٹ Flash Packاسٹارٹ اپ کی خصوصی کٹیگری AMAZON, میں دستیاب ہوگی۔
سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان کے پریذیڈنٹ J. H. Lee کا کہنا ہے کہ اوسلو اسٹارٹ اپ چیلنج جیسے بین الاقوامی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی جانب سے پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے تخلیقاتی خیالات اور تیار کی گئی مصنوعات کو سراہا جانا انتہائی خوش آئند ہے ،سام سنگ کی جانب سے دی نسٹ کی معاونت کمپنی کے سوشل ڈیولپمنٹ پروگرام کا ایک حصہ ہے ۔ہمارا سی ایس آر کے تحت اٹھایا جانے والا اقدام SEPAK Citizenship, کی صورت میں نوجوانوں میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں پیشہ وارانہ طریقے سے خود مختار بنانے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔Whisper Oکا قیام سی ای او طلحہ بن خالد اور سی ٹی او حسن احمد کی جانب سے عمل میں لایا گیا تھا جہاں لوگ آن لائن ایپلیکیشنز کے ذریعے بذریعہ آواز اپنی کہانیاں شیئر کرسکتے ہیں،Micorpower Labs, کے بانی و سی ای او عبداللہ سومرو ہیں جو کہ روزمرہ استعمال کیلئے نیکسٹ جنریشن ڈیوائسز اور گیجٹس بناتی ہے ،ان کی پراڈکٹ Cooly ایک ٹمپریچر کنٹرول ڈیوائس ہے جو کہ انسانی جسم کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے شمسی توانائی کا استعمال کرتی ہے۔اوسلو اسٹارٹ اپ چیلنج پیشہ وارانہ معلومات اور رہنمائی کے حصول کے ممتنی انٹر پرینیورز کیلئے ایک کمپیٹیشن ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.