چھوٹے صوبوں کو اقتصادی راہداری کے منصوبے کے فوائد سے آگاہ کیا جائے، میاں زاہد حسین
بدھ 5 اکتوبر 2016 17:33
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے روٹ اور دیگر پہلووں پر اعتراض کرنے والوں کو مطمئن کیا جائے تاکہ یہ منصوبہ بروقت مکمل ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
(جاری ہے)
بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کو اس منصوبے کے فوائد سے آگاہ کیا جائے اور جتنی جلدی ممکن ہو انکے تحفظات دور کیئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی کسادبازاری اور بے روزگاری کے اس دور میں اقتصادی راہداری کے ذریعے سات لاکھ آسامیاں پیدا ہونگی جبکہ سالانہ شرح نمو میں دو سے ڈھائی فیصد اضافہ ہو گا۔ یہ منصوبہ ملکی جی ڈی پی کے سترہ فیصد کے برابر ہے جسکی نظیر ملکی تاریخ میں نہیں ملتی تاہم اسکی تکمیل کیلئے دوست ملک چین کی حکومت اور کمپنیوں کا اطمینان ضروری ہے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.