مقبوضہ کشمیر پر بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر
مشاہد اللہ کے بیانات پر ایوان میں ہلچل ، مودی کا جو یار ہے غدار ہے کی نعرے بازی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اکتوبر 2016ء) : مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی جارحیت پر بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران مشاہد اللہ نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔مشترکہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر پوری قوم کی ترجمانی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے کشمیری سنبھالے نہیں جا رہئے۔ یہ دنیا کا واحد اٹوٹ انگ ہے جس کے لیے ساتھ لاکھ بھارتی فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کبھی آسیہ اندرابی تو کبھی یاسین ملک کو گرفتار کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کر کے زندہ کیا۔(جاری ہے)
اعتزاز احسن اور خورشید شاہ نے بھی وزیر اعظم کی تقریر کی تعریف کی ۔
کہا گیا کہ کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا گیا ۔ سندھ کے چیف جسٹس نے کہا کہ لاڑکانہ میں اربوں روپے لگائے گئے لیکن کوئی کام نہیںہوا۔ اور یہ کہتے ہیں کہ نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں ہے انہیں چاہئیے کہ یہ پہلے اپنے آپ کو کلئیر کریں۔ یہ خود کو جمہوریت پسند پارٹی کہتے ہیں ان کے اپنے تماشے دیکھیں۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں کہ 2018میں وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا۔ 2018ء تو کیا 2028ء میں بھی ان کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب سندھ میں جا کر اپنا جوش دکھائیں۔ جس پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپوزیشن کو نشانہ کیوں بنا رہے ہیں، ہم نے کسی کو برا بھلا نہیں کہا اگر حکومتی جامعت کہتی ہے تو ہم اپوزیشن کے منہ پر ٹیپ لگا دیتے ہیں ۔ حکومتی بنچوں کی جانب سے شور پر اپوزیشن لیڈر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناب اسپیکر آپ فیصلہ کر لیں میں جا رہا ہوں۔ جس پر ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی اور ایوان مودی کا جو یار ہے غدار ہے کے نعروں سے گونج اٹھا۔جس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر مشاہد اللہ کو کشمیر پر ہی بات کرنے کی ہدایت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں آپ دونوں سے گذارش کرتا ہوں کہ کشمیر کے ایشو کو ڈی ریل نہ ہونے دیا جائے۔ سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ میں نے خورشید شاہ کی تعریف کی ہے، میں نے کسی کو گالی نہیں دی کسی کے لیے گندے الفاظ کا استعمال نہیں کیا۔ اگر کسی کی میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔ بعد ازاں خورشید شاہاسپیکر قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کے منانے پر مان گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.