صدر مملکت کی سربراہی میں قائم وفاقی حکومت آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ،34ضرورتمند فنکاروں کیلئے 90لاکھ روپے سے زائد گرانٹ منظور
فنکار برادری ہمارا قومی اثاثہ ہیں،رقم تمام صوبوں سے نمائندگی کرنیوالے فنکاروں میں تقسیم کی جائیگی، ممنون حسین
جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کی سربراہی میں قائم کردہ وفاقی حکومت آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی سٹیرنگ کمیٹی کے ایوان صدر میں منعقدہ پانچویں اجلاس میں 34ضرورت مند فنکاروں کیلئے 90لاکھ روپے سے زائد گرانٹ کی منظوری دی ہے جو تمام صوبوں سے نمائندگی کرنیوالے فنکاروں میں تقسیم کی جائیگی۔ صدر مملکت نے اس موقع پرکہا کہ فنکار ہمارا اثاثہ ہیں، وہ ملک اور بیروں ملک پاکستانی کلچراور پاکستان کاسافٹ امیج متعارف کرانیمیں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔
اس لیے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ ان کے مالی مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے اور ضرورت مند فنکاروں اور اداکاروں کی بروقت اوربلاتفریق مد د کی جا سکے۔(جاری ہے)
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فنکار، شاعر اور مصنف ہماری ثقافت کے سفیر ہوتے ہیں اور اپنی ثقافت اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پر سیکریٹری کابینہ ، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری اطلاعات و نشریات کے علاوہ دیگر ممبران جن میں اصغر ندیم سید، اکرم دوست، عطاالحق قاسمی، مصطفی قریشی، شاہد شفیق، قوی خان ، سلمان علوی ، زیبا محمد علی اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے زیبا محمد علی ، قوی خان، اصغر ندیم سید ، سلمان علوی اور مصطفی قریشی سمیت ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنائی ہے جوثقافت کے شعبے میں درپیش مشکلات اور فنکاروں کے مسائل کو ازالہ کیلئے قائم کردہ وفاقی حکومت آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی سٹیرنگ کمیٹی کو اپنی تجاویز دیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.