پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر شدید زخمی ہوگئے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:11

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر عصمت اﷲ کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر اسپتال جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے ڈاکٹر عصمت اﷲ شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا ہے۔